حالیہ چند دنوں سے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب ملک کی طلاق کی افواہیں گردش میں ہیں اور اب میڈیا نے اس معاملے میں پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کا نام لینا شروع کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مبینہ علیحدگی کی وجہ شعیب ملک کی عائشہ عمرکے ساتھ بڑھتی قربت ہے۔
شعیب ملک نے حال ہی میں عائشہ عمر کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ بھی کرایا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کا نام میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب ملک کے عائشہ عمر کے ساتھ مبینہ تعلق کی خبر ثانیہ مرزا کو ہو گئی تھی جس کی وجہ سے بات علیحدگی تک پہنچی۔