طلاق کی افواہوں کے درمیان شعیب کی ثانیہ کو سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ و ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سالگرہ کے موقع پر انہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ مبارک باد دیتے ہوئے ایک خوبصورت بھی شیئر کی۔

گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم ان کی خبروں کی دونوں اسٹارز میں سے کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

ان افواہوں کے درمیان شعیب نے انسٹاگرام پر اہلیہ کیلئے سالگرہ کی مبارک باد کے پیغام کے ساتھ اپنی اور ثانیہ کی پرانی تصویر بھی جاری کی۔

شعیب نے انسٹاگرام پوسٹ میں ثانیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور صحت مند اور خوش گوار زندگی گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا بھی اعلان کیاگیا۔ اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کیاجو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔

کچھ روز قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔تاہم اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں