معروف کرکٹ کھلاڑی ریشبھ پنت سڑک حادثہ میں شدید زخمی

معروف کرکٹر ریشبھ پنت اترکھنڈ سے نئی دہلی آنے کے دوران سڑک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

حادثے میں ریشبھ پنت کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کرکٹر کی حالت اب بہتر ہے۔

میکس ہسپتال، دہرادون کے ڈاکٹر آشیش یاگنیک نے کہا ’’کرکٹر رشبھ پنت آرتھوپیڈکس اور پلاسٹک سرجنوں کی نگرانی میں ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ تفصیلی میڈیکل بلیٹن معائنے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد، ہم اگلے اقدامات کریں گے۔‘‘

Rishabh Pant in near-fatal car accident near Roorkee, admitted with injuries
معروف کرکٹ کھلاڑی ریشبھ پنت سڑک حادثہ میں شدید زخمی

اپنا تبصرہ بھیجیں