ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ ڈبئی ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے 6 گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیتے ہیں اور رواں ماہ وہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے سال 2016 میں آسٹریلیا میں ہی ویمن ڈبلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔ ثانیہ مرزا نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن فائنلز کے بعد ریٹائر ہوجاؤں گی کیونکہ ہم ورلڈ ٹینس کے فائنل میں پہنچنے والے تھے لیکن پھر میں انجری کا شکار ہوگئی اور یو ایس اوپن سمیت دیگر مقابلوں سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ’میری کوشش ہے کہ دبئی میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلوں اور پھر ریٹائر ہوجاؤں۔‘ 36 سالہ ثانیہ مرزا نے سال 2022 کے آخر میں ریٹائرمنٹ کا پلان کیا تھا لیکن اگست میں انجری کی وجہ سے وہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔

ثانیہ نے مزید کہا کہ ’میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی شخص ہوں، تو میں نہیں چاہتی کہ انجری میرا کیرئیر ختم کرلے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی تھی۔ ٹینس اسٹار نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی 36 سال کی ہوں اور اب مجھے آرام کی ضرورت ہے، ریٹائرمنٹ کی یہی وجہ ہے۔ ’

اپنا تبصرہ بھیجیں