ویرات کوہلی پر 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد

انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

میڈیا کے مطابق اتوار کو کھیلے گئے میچ میں سِلو اوور ریٹ کے باعث ویرات کوہلی پر 24 لاکھ جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر 6، 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فاف ڈوپلیسی کی عدم موجودگی کے باعث رائل چیلنجرز بنگلور نے ویرات کوہلی کو کپتان نامزد کیا ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان آئی پی ایل 2023 کے میچ کے دوران، RCB کی قیادت کر رہے ویرات کوہلی پر ان کی ٹیم کے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ میچ اتوار کو کھیلا گیا جبکہ RCB کو اس سیزن میں دوسری بار سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کا قصوروار پایا گیا۔
کم اوور ریٹ کو آئی پی ایل کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے جس کے تحت کوہلی پر 24 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں