(دکن فائلز ڈاٹ کام) نظام آباد کے بودھن میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جس میں بی آر ایس کے کونسلر کا بھائی روی نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی۔ درندہ صفت روی نے لڑکی کے ہاتھ پیر باندھ کر اسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔
شرمناک واقعہ کے بعد رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل واقعہ پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر بی آرایس پارٹی کے فلور لیڈر کو عہدہ سے برطرف کرنے اور شرمناک واقعہ میں ملوث اس کے بھائی روی کو بی آرایس پارٹی سے بیدخل کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے نابالغ لڑکی کو انصاف دلانے کا بھی تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ڈی کے ذریعہ شرمناک واقعہ کی تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے روی نامی خاطی کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
بی آرایس پارٹی کے فلور لیڈر کے بھائی روی نے نابالغ لڑکی کے ساتھ انتہائی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے ہاتھ پیر باندھ کر عصمت ریزی کی اس واقعہ پر بودھن شہر میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پولیس نے درندہ روی کو گرفتار کرلیا۔
رکن اسمبلی محمد شکیل عامر نے پولیس سے روی کو سخت سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔


