گورنر تملی سائی سندر راجن نے عثمانیہ ہسپتال کا معائنہ کیا ۔ عثمانیہ میڈیکل کالجس کی پرنسپل ششی کلا نے گورنر کا استقبال کیا ۔ بعدازاں گورنر نے ہسپتال کی نئی اور پرانی عمارتوں کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا ۔
اس موقع پر تملی سائی سندر راجن نے عثمانیہ ہسپتال کے معاملے میں دلچسپی لینے پر عدالت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں ٹوئلٹس کی حالت انتہائی ابتر ہے ۔ ہسپتال میں روزانہ دو ہزار مریض علاج کےلئے آتے ہیں تاہم اس کی چھت سے پانی ٹپک رہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کےلئے نئی عمارت تعمیر کرنے کی ضرورت ہے ۔ گورنر نے کہا کہ وہ کسی کی غلطی بتانے کےلئے ہسپتال کا دورہ نہیں کررہی ہیں۔


