بی آر ایس پارٹی کے کارگذار صدر اور وزیر کے ٹی آر نے ورنگل میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کی گئی تقریر کا جواب دیتے ہوئے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی جانب سے کی گئی تقریب میں ترقیاتی پروگرامز سے متعلق بین جھوٹ پر مبنی ہے اور پوری تقریر میں انہوں نے صرف اور صرف جھوٹ ہی بولا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وزیراعظم مودی جب بھی تلنگانہ آتے ہیں، یہاں کی حکومت کو جھوٹ کے سہارے نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں اب یہ ان کی عادت بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی ہر بار صرف لیکچر دیکر چلے جاتے ہیں جبکہ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ وہ تلنگانہ کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بی آر ایس پر تنقید کرنے کے بعد تلنگانہ کی ترقی کےلئے کچھ اچھا کام کریں۔ کے ٹی آر کہا کہ تلنگانہ کے عوام مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کے ساتھ کی گئی ناانصافی اور گذشتہ نو سالوں سے بی جے پی کے آمرانہ رویہ کے خلاف آئندہ انتخابات میں ووٹ دیں گے۔
وزیر نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت میں ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ بے روزگاری دیکھی گئی۔


