مجھ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، اکبر الدین اویسی کا اعلان

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبر الدین اویسی نے آج حیدرآباد میں ایک تقریب کے موقع پر جذباتی خطاب کرتے ہوئے ان پر حملہ کرنے والوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو معاف کر رہے ہیں جنہوں نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
اکبر الدین اویسی نے آج اویسی اسکول آف ایکسیلینس کے تحت چلائے جانے والے 11ویں اسکول کی عمارت کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر منعقدہ شاندار تقریب میں اکبر الدین اویسی نے پرجوش تقریر کی اور ان حملہ کرنے والوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔
اکبرالدین اویسی کی جانب سے چلائے جانے والے اسکولز میں ہزاروں طلبا مفت و معیاری تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اکبرالدین اویسی پر 30 اپریل 2011 کو چندرائن گٹہ کے بارکس علاقہ میں حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں