تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے آج سکریٹریٹ مسجد کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اعلیٰ عہدیداروں و مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد اعلان کیا کہ آئندہ 25 اگست کو سکریٹریٹ کی مسجد کے علاوہ یہاں تعمیر کی گئی مندر و چرچ کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق سکریٹریٹ کی مسجد، مندر اور نئے تعمیر کئے گئے چرچ کا افتتاح وزیراعلیٰ کے سی آر کریں گے۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں عوامی نمائندوں کےعلاوہ مذہبی رہنما بھی شریک ہوں گے۔


