بارشوں کے پیش نظر تلنگانہ کے تعلیمی اداروں میں 20 اور 21 جولائی کو تعطیل کا اعلان

تلنگانہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ کئی اضلاع میں شدید بارش کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ اس پس منظر میں ریاستی حکومت نے تعلیمی اداروں کو دو دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے موسلادھار بارش کے بعد تازہ صورتحال کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جارہا ہے۔ گذشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کے پس منظر میں اعلیٰ حکام نے اس مسئلہ کو وزیر تعلم سبیتا اندرا ریڈی کے نوٹس میں لایا۔ جس کے بعد ریاستی حکومت نے 20 جولائی جمعرات اور 21 جولائی جمعہ کو تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں