ورلڈ کپ: آئی سی سی کا آفیشل پرومو جاری (ویڈیو دیکھیں)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستان میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے سوشل میڈیا پر آفیشل پرومو جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں ‘یہ تقریبا آ پہنچا ہے’ کا پیغام بھی درج ہے، اس ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ ماضی کے ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی خوشگوار یادیں بھی تازہ کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں