کشن ریڈی نے آج تلنگانہ بی جے پی صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس موقع پر متحدہ آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی، بی جے پی کے سابق ریاستی صدر بندی سنجے، ارکان اسمبلی ایٹالہ راجندر، راگھونندن راؤ، سابق ایم ایل اے چنتلا پربھاکر ریڈی، این وی ایس ایس پربھاکر اور دیگر بی جے پی کے سینئر رہنما موجود تھے۔
قبل ازیں کشن ریڈی نے چارمینار کے دامن میں موجود بھاگیہ لکشمی مندر کے درشن کئے اور خصوصی پوجا کی۔


