سویڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلم دنیا کیساتھ جنگ چھیڑ دی، خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت رکتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ قرآن کی بے حرمتی کرتے ہیں انہیں سخت ترین سزا کا سامنا کرنا چاہیے اور سویڈن ذمہ داروں کی حمایت کرکے مسلم دنیا کے خلاف جنگ کے لیے میدان میں نکلا ہے۔

سویڈن کی جانب سے آزادی اظہار کے تحفظ کے قوانین کے تحت قرآن پاک کو جلانے کی اجازت دیے جانے کے بعد ایران اور عراق بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں اور عراق میں مظاہرین نے جمعرات کو بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگا دی تھی۔

خامنہ ای نے سویڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو اسلامی ممالک میں کے حوالے کریں۔ بیان کے خامنہ ای نے کہا کہ تمام اسلامی اسکالرز متفق ہیں کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں لہٰذا سویڈش حکومت کا فرض ہے کہ وہ مجرم کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے حوالے کرے۔

اس تمام صورتحال کے بعد ایران نے نئے سوئیڈش سفیر کی تعیناتی کو موخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سویڈن کے نئے سفیر کو قبول نہیں کرے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے بعد میں ٹوئٹ کیا کہ سویڈن کی حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے مجرم کی حمایت کر کے وہ مسلم دنیا کے خلاف جنگ کے لیے میدان میں اتر گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں