ہریش راؤ نے خود اپنے ہاتھوں سے نالی میں گرے کچرے کی صفائی کی

صحت کے وزیر ہریش راو نے کہا کہ شخصی صفائی کے ساتھ اطراف و اکناف کے ماحول کی صفائی بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کچرے ڈالنے اور صفائی کے معاملے میں عوام میں شعور بیدار کیا ۔ وزیر صحت نے سدی پیٹ میں ہمارا کچرا ہماری ذمہ داری کے نعرے کے ساتھ اس پروگرام کا آغاز کیا ۔

شہر کے 18 ویں وارڈ میں انہوں نے پیدل دورہ کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے نالی میں گرے کچرے کی صفائی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح نالیوں میں کچرہ ۔ کاغذات اور دیگر اشیا ڈالنے سے گندہ پانی جمع ہوتا ہے جو صحت کےلئے مضر ہے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف بھی صاف صفائی کے اقدام کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں