یہ معلوم ہے کہ ہندوستانی خواتین ٹیم نے حال ہی میں بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلی ہے۔ تاہم تیسرے ون ڈے میں امپائرنگ کے بارے میں سخت تبصرے کرنے والی ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو اس کی قیمت چکانی پڑی۔ ہرمن پریت کو آئی سی سی نے ٹیم انڈیا کے اگلے دو میچوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کے مطابق ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہرمن پریت کور نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔