حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا کہ آئند 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں شدید بارش ہوگی جبکہ آج رات انتہائی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بے ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، انتہائی ضروری حالات میں ہی سفر کا مشورہ دیا گیا ہے۔
حیدرآباد میں جمعرات کی رات شدید سے شدید تر بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں سے شدید بارش کی وجہ سے عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے علاوہ حسین ساگر لبریز ہوگئے ہیں۔ موسیٰ رام باغ پل موسیٰ ندی میں پانی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
موسلا دھار بارش کی وجہ سے حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ وزیر کے ٹی آر نے حسین ساگر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ کے ٹی آر نے چادر گھاٹ کے قریب موسیٰ ندی کا بھی مشاہدہ کیا۔
حکومت نے عوام کو احتیاط برتنے اور الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔


