اکبرالدین اویسی کی الاوہ بی بی پر حاضری

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبر الدین اویسی نے آج بی بی کا الاوہ پہنچ کر بی بی کے علم کو ڈھٹی پیش کی اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ رکن اسمبلی نے اس موقع پر محرم سے متعلق انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ الاوہ بی بی کے مجاور نے اکبرالدین اویسی کو انتظامات سے واقف کروایا اور تبرکات پیش کئے۔

اکبر الدین اویسی نے کہا کہ حیدرآباد کا محرم دنیا بھپر میں مشہور ہے اور دکنی تہذیب کا حصہ ہے۔ یہاں بلالحاظ مذہب و ملت لوگ بڑے عقیدت و احترام سے حاضر ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں