ماں کی محبت: کتے نے سیلاب میں پھنسے بچوں کو نکالنے کےلئے پولیس سے مدد طلب کی (واقعہ کا دلچسپ ویڈیو ضرور دیکھیں)

ماں کی محبت: کتے نے سیلاب میں پھنسے بچوں کو نکالنے کےلئے پولیس سے مدد طلب کی (واقعہ کا دلچسپ ویڈیو ضرور دیکھیں)

یہ بات حقیقت ہے کہ جانور ہو یا انسان ماں کی محبت دنیا میں سب سے عظیم ہے۔ آندھراپردیش میں یک ایسا واقعہ پیش آیا جس سے ماں کی بے پناہ و عظیم محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ آندھرا پردیش پولیس سے ایک کتے نے مدد کی التجا کی اور اپنے بچوں کو بچانے کی گذارش کی جس کے بعد پولیس نے کتے کے بچوں کو بچالیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب میں ایک کتے کے بچے پھنس گئے تھے جسے بچانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد کتے نے آندھراپردیش پولیس سے مدد طلب کی۔ یہ واقعہ این ٹی آر ضلع میں پیش آیا جہاں حالیہ شدید بارش کی وجہ سے ضلع کے کئی علاقے زیرآب آگئے، اسی دوران ایک کتے کے بچے بھی سیلابی پانی میں پھنس گئے۔ اسی دوران سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے کچھ ٹیمیں علاقہ میں جارہی تھیں، کہ ایک کتا دبی دبی آواز کے ساتھ ان کا پیچھا کرتا رہا اور ان سے مدد طلب کرتا رہا۔ پولیس اہلکاروں کو یہ بات عجیب دکھی۔ پولیس اہلکاروں کو کتے کے بتائے اشاروں پر جانے سے پتہ چلا کہ اس کے بچے سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فوری طور پر پولیس اہلکاروں نے بچوں کو بازیاب کیا اور کتے کے حوالے کردیا۔ اس واقعہ کا دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جسے لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔

آندھرا پردیش پولیس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اس سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کیا۔ کتے کے بچوں کو بچانے پر پولیس اہلکاروں کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے۔ ڈی جی پی کے وی راجندر ناتھ ریڈی نے وجئے واڑہ سٹی پولیس کو جانوروں کے ساتھ انسانی سلوک کرنے پر مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں