شہید سیف الدین کی بیوہ کو کے ٹی آر نے سرکاری ملازمت و ڈبل بیڈروم کے کاغذات حوالے کئے، اکبرالدین اویسی نے ریاستی وزیر کا شکریہ ادا کیا

تلنگانہ میں آئی ٹی وزیر کے تارک راما راؤ نے گذشتہ روز اسمبلی میں کئے گئے اپنے وعدہ کو پورا کردیا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے جئے پور ایکسپریس فائرنگ میں شہید سیف الدین کی بیوہ انجم شاہین کو سرکاری ملازمت دینے کے احکامات جاری کردیئے۔

تلنگانہ اسمبلی میں کے ٹی آر نے اپنے چیمبر میں شہید سیف الدین کی بیوہ انجم شاہین کو سرکاری ملازمت سے متعلق آرڈر حوالے کردیئے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محمود علی، اکبرالدین اویسی، جعفر حسین معراج کے علاوہ سیف الدین کے ارکان خاندان بھی موجود تھے۔ انجم شاہین کو قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں ملازمت دی گئی۔

کے ٹی آر نے اسمبلی میں دیئے گئے بیان کے مطابق سیف الدین کی بیوہ کو ضیا گوڑہ میں ڈبل بیڈروم مکان کے پیپرس بھی حوالے کئے اور بھارت راشٹریہ سمیتی کی جانب سے سیف الدین کی تین معصوم بیٹیوں کےلئے چھ لاکھ روپئے کی مالی امداد بھی کی۔

اس موقع پر اکبر الدین اویسی نے کے ٹی آر کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں