خطرناک چڈی گینگ ایک بار پھر حیدرآباد میں سرگرم، دو مقامات پر سرقہ کی وارداتیں، لوگوں میں دہشت

چڈی گینگ کے نام سے مشہور یہ ڈاکوؤں کا ٹولہ زیادہ تر راجستھان، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں سرگرم رہتا ہے۔ چوروں کا یہ گروہ مہلک ہتھیاروں سے لیس ہوکر گھروں میں سرقہ کی واردات کو انجام دیتے ہیں۔ اس خطرناک گینگ کے ارکان سرقہ کرتے وقت پینٹ شرٹ کے بغیر صرف چڈی پہن پورے جسم پر تیل لگاکر واردات انجام دیتے ہیں۔ اگر کوئی مزاحمت کرتا ہے تو اسے حملہ کرکے مارنے سے بھی یہ گینگ دریغ نہیں کرتا۔

اطلاعات کے مطابق یہ خطرناک گینگ ایک بار پھر شہر حیدرآباد میں سرگرم ہوگیا ہے۔ میاں پور پولیس اسٹیشن حدود میں وسنتھا ولاس میں اس گینگ کی جانب سے مقفل مکانوں کو بنایا گیا۔ چڈی گینگ نے تالا توڑ کر طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ اس واردات سے متعلق مناظر وہاں کے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئے۔

دو دن پہلے پیش آنے والا یہ واقعہ دیر سے سامنے آیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ چڈی گینگ نے رام چندر پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں بھی ایک اور چوری کی واردات کی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد پولیس نے ملزمان کی شناخت کر لی اور اب ان کی تیزی سے تلاش جاری ہے۔ چوری کی ان وارداتوں میں میاں پور اور رام چندر پورم پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔ ایک عرصہ کے بعد چڈی گینگ شہر حیدرآباد میں ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں