حیدرآباد میں ہوٹل منیجر پر نامعلوم شخص نے پانچ راونڈ فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

حیدرآباد میں 23 اگست کی رات فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق چہارشنبہ کی رات میا پور میں ایک ہوٹل کے منیجر کو نامعلوم شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ دیویندر ناتھ کے طور پر کی گئی۔

دیویندر ناتھ میاں پور پولیس اسٹیشن حدود میں مدینہ گوڑہ کی ایلیٹ ہوٹل میں ملازم تھا۔ ڈی سی پی مادھاپور جی سندیپ نے بتایا کہ 23 اگست کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے جیسے ہی دیویندر ناتھ ہوٹل سے باہر آیا وہاں ہیلمٹ پہنے ایک نامعلوم شخص نے ان پر پانچ راونڈ فائرنگ کردی۔

شدید زخمی حالت میں دیویندر کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ملزم کی شناخت و گرفتاری کےلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں