حیدرآباد کے ایل بی نگر علاقہ میں تیندوے کی دہشت

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے ایل بی نگر علاقہ میں تیندوے کی دہشت ہے۔ لوگوں میں خوف پایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایل بی نگر کے ونستھلی پورم میں واقع ساگر کمپلیکس میں تندوے کے نظر آنے کے بعد علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے۔ مقامی شخص اکھل کے مطابق رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ان کے گھر کے پاس تندوا دکھائی دیا، انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی لیکن پولیس آنے سے قبل ہی تندوا وہاں سے چلاگیا۔
پولیس نے محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی۔

اکھل نے بتایا کہ تیندوا ایروناٹیکل کمپنی کی دیوار پھلانگ کر جنگل کی طرف چلاگیا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی مقام پر پہنچ گئے اور تیندوے کے پیر کے نشان کی جانچ کی۔ محکمہ کے حکام نے بتایا کہ ایک تیندوا عام طور پر 24 گھنٹوں میں 50 کیلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ تیندوا ابراہیم پٹنم کے جنگل میں چلاگیا ہوگا۔

تیندوے کے نظر آنے کے بعد ایل بی نگر کے آس پاس کے علاقوں میں نظر رکھی جارہی ہے اور متعدد مقامات پر کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں