آپ کوئی بھی بٹن دبائیں ووٹ کمل کو ہی جائے گی: ڈی اروند نے بی جے پی کی پول کھول دی؟ جمعیت علماء نظام آباد و دیگر کی جانب سے متنازعہ بیان کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں بی جے پی کے رکن پارلیمان ڈی اروند نے ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کی پول کھول دی ہے، جس کے بعد انہیں نہ صرف ان کے بیان پر انہی کی پارٹی اعتراض جتارہی ہے وہیں اپوزیشن کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دراصل نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کار پر ووٹ ڈالیں تو بھی میں ہی جیتوں گا اور اگر آپ ہاتھ پر ووٹ ڈالیں تو بھی کمل ہی جیتے گا‘۔

ان کے بیان کے بعد عام لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کیا بی جے پی الیکشن جیتنے کے لیے ای وی ایم کو ہیک کرواتی ہے؟

اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے بھی حکمراں بی جے پی پر سوالات کی بوچھار کی جارہی ہے اور اروند کے بیان پر سخت تبصرے کئے جارہے ہیں۔ اروند کے متنازعہ بیان کے خلاف مختلف تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنناؤں نے الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر شکایت کی ہے۔

نظام آباد جمیعت العلما کے صدر حافظ لیئق خان نے بھی حیدرآباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ کر ڈی ارند کے بیان کے خلاف تحریری طور پر شکایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں