حیدرآباد کے دو نوجوانوں کو داعش کےلئے کام کرنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا، عبدالباسط اور عبدالقادر کو این آئی اے نے 2018 میں گرفتار کیا تھا

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں عبدالباسط اور عبدالقادر کو عالمی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان دونوں کا تعلق شہر کے چندرائن گٹہ علاقہ سے ہے جبکہ اگست 2018 میں این آئی اے نے دونوں کو گرفتار کیا تھا۔

خصوصی عدالت نے گذشتہ روز دونوں حیدرآبادی نوجوانوں کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم ISIS کے ایجنڈے کو فروغ دینے اور ہندوستان میں اپنے اثر کو بڑھانے کے الزام میں مجرم پایا۔ وہ ابوظہبی ماڈیول کا حصہ تھے جسے عبدالباسط آپریٹ کرتا تھا۔ عدالت کی جانب سے دونوں پر دو دو ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

این آئی اے کے مطابق عبدالباسط انجینئرنگ کی تعلیم کو بیچ میں چھوڑ کر آئی ایس آئی ایس کےلئے کام کررہا تھا اور ملک میں اس کے نیٹ ورک کو پھیلانا چاہتا تھا۔ این آئی اے کی جانب سے دونوں نوجوانوں پر متعدد الزامات عائد کئے تھے، جس کے بعد خصوصی عدالت نے دونوں کو پانچ سال کی سزا اور دو دو ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں