حیدرآباد (دکن فائلز) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں بوگس رائے دہندوں کے ناموں کو ووٹر لسٹ سے حذف کرنے کا عمل تیز کردیا ہے ۔ ریاست میں تقریبا 10 لاکھ بوگس رائے دہندوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
بوگس رائے دہندوں میں نصف سے زیادہ یعنی تقریباً پانچ لاکھ بوس رائے دہندے حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف کے اضلاع میں ہیں۔ قطب اللہ پور، شیری لنگم پلی، ایل بی نگر میں سب سے زیادہ بوگس رائے دہندے پائے گئے ہیں۔
چیف الیکٹرورل آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ نقلی رائے دہندوں کو فہرست سے نکالنے کےلئے مختلف طریقوں پر عمل کیا جارہا ہے۔ مقامات تبدیل کرنے والے رائے دہندوں کے ناموں کو حذف کرنے کے معاملے کا بھی وکاس راج نے جائزہ لیا۔


