حیدرآباد (دکن فائلز) تلگودیشم سربراہ و سابق وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کو اے پی اسکیل ڈیولپمنٹ اسکام میں گرفتار کیا گیا، وہ دو دن سے راجمندری کی سنٹرل جیل میں ہیں۔ آج اہلیہ بھونیشوری، فرزند لوکیش اور بہو برہمنی نے جیل میں چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کی۔
چندرابابو کی اہلیہ بھونیشوری نے جیل سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے شدید غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل سے باہر آنے پر ایسا محسو ہورہا ہے جیسے ان کا ایک اہم حصہ جیل میں ہی رہ گیا ہے۔ انہوں نے انتہائی غمگین انداز میں کہا کہ میڈیا انہیں بات کرنے کےلئے کہہ رہا ہے، ایسے حالات میں کیا بات کرو؟
انہوں نے کہا کہ چندرا بابو دن رات عوام کے بارے میں سوچتے تھے۔ متحدہ آندھراپردیش اور بعد میں بھی انہوں نے صرف عوام کی ترقی کےلئے ہی فکر کی۔


