مہاراشٹرا کے مسلمانوں کا تلنگانہ کے بودھن میں بطور ووٹرز اندراج ہورہا ہے: بی جے پی ایم پی اروند کا الزام

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے آج چیف الیکشن آفیسر کو ایک خط لکھ کر الزام عائد کیا کہ ’مہاراشٹرا کے سینکڑوں شہریوں کو اقلیتوں سے متعلق رکھنے والے بوتھس پر بطور ووٹرز رجسٹر کیا جارہا ہے۔ شکایتی خط میں اروند نے الزام لگایا ہے کہ گذشتہ 20 جولائی تا 5 ستمبر کے درمیان 8 پولنگ بوتھس پر تقریباً 4024 نئے ووٹرز نے درخواستیں دی ہیں جن میں مہاراشٹر کے مسلمانوں کی اکثریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جعلی درخواستوں کا بھی پتہ چلا ہے جنہوں نے پبلک ٹوئلٹس کے پتہ پر ووٹر کا اندراج کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی متعدد درخواستیں جعلی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بودھن حلقہ میں ووٹرز کے اندراج کے لیے اب تک تقریباً 11,402 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جن میں زیادہ تر مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ جعلی ہیں۔

شکایت میں اروند نے کہا کہ ’ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹر کے مسلمانوں کو بودھن لاکر ان کا اندراج کرایا جارہا ہے۔ اروند نے ٹوئٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں