تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں کےلئے ’وزیراعلیٰ کا ناشتہ‘ اسکیم، 24 اکتوبر سے طلبا کو ناشتہ بھی دیا جائے گا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں 24 اکتوبر سےتمام سرکاری پرائمری اور ہائی اسکولس میں طلباء کو صحت بخش ناشتہ دیا جائے گا۔ کے سی آر حکومت نے تلنگانہ کے طلبا کو دسہرا کا تحفہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے سی آر نے آج اعلان کیا کہ ریاست بھر میں سالانہ 400 کروڑ روپے کے صرفہ سے ’وزیراعلیٰ کا ناشتہ‘ اسکیم (مکھیا منتری الپہاڑا) کو متعارف کرایا جائے گا۔

تلنگانہ کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں پہلی جماعت تا دسویں جماعت تک کے طلباء کو روزانہ ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔ کے سی آر کی ہدایت کے بعد حکام نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ تلنگانہ حکومت نے طلباء کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ اسکیم 24 اکتوبر سے نافذ ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت فی الحال اسکولوں میں دوپہر کا کھانا فراہم کر رہی ہے جبکہ 24 اکتوبر سے طلبا کو ناشتہ اور دوپہر کا کھانا دونوں فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں