حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے معروف تاجر و تلگو دیشم پارٹی کے سینئر رہنما علی بن ابراہیم مسقتی نے آج کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران صدر کانگریس ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی، سابق وزیر محمد علی شبیر، ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین و دیگر کاگنریسی رہنما موجود تھے۔
علی مسقطی 2002 میں تلگودیشم میں شامل ہوئے تھے تاہم وہ گذشتہ 21 سال سے تلگودیشم میں رہ کر پرانے شہر کی سیاست میں سرگرم رہے۔ وہ قانون ساز کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے آندھراپردیش اردو اکیڈمی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔


