حیدرآباد پولیس ایکشن میں خون کا ایک قطرہ بھی نہیں بہایا گیا: امت شاہ

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے ہندوستان میں انضمام کے دن بی جے پی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ امت شاہ نے آج دعویٰ کیا کہ حیدرآباد پولیس ایکشن میں خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر کامیابی حاصل کی گئی تھی۔ امت شاہ نے یہ ریمارکس 17 ستمبر کے موقع پر حیدرآباد یوم آزادی تقریب کے دوران کئے۔

انہوں نے کہا اس موقع پر تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد بھی دی۔ امت شاہ نے تقریر کرتے ہوئے نظام دور اقتدار میں رضاکاروں کے ظلم کا ذکر کیا۔ انہوں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ایم منشی کو خراج پیش کیا جنہوں نے آپریشن پولو کی قیادت کی تھی۔

امت شاہ نے کہا کہ آج کا دن تلنگانہ کےلئے مکتی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نہ ہوتے تو تلنگانہ آزاد نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر نظام اور رضاکاروں کی فوج کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آزادی ملنے کے 399 دنوں کے بعد تلنگانہ کے لوگوں کو آزادی ملی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں