امت شاہ، نہرو کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں: ’پولیس ایکشن میں خون کا ایک قطرہ نہیں بہا‘ بیان پر بیرسٹر اسدالدین اویسی کا شدید ردعمل

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے آج حیدرآباد کے پریڈ گراونڈ میں کی گئی تقریر پر تنقید کررہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’پولیس ایکشن میں خون کا ایک قطرہ بھی نہیں بہا تھا‘۔

آج مجلس کی جابن سے یوم قومی یکجہتی منایا گیا جبکہ اس موقع پر ایک ترنگا ریلی بھی نکالی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ امت شاہ کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، انہوں نے پولیس ایکشن کے دوران ہوئے مظالم اور جانوں کے ضیاع پر سندر لال رپورٹ کا حوالہ دیا۔ اویسی نے کہا کہ جس طرح نہرو نے جھوٹ کہا تھا اسی طرح امیت شاہ نے بھی اپنی تقریر میں جھوٹ بالا ہے۔

اس موقع پر اسدالدین اویسی نے سقوط حیدرآباد کے انتہائی دردناک مظالم کو بھی یاد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں