حیدرآباد (دکن فائلز) ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ہندوستانی باولر محمد سراج نے شاندار مظاہرہ کیا۔ اس مقابلہ میں ٹیم انڈیا نے آسانی کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔ سراج نے 12 ویں اوور کی دوسری گیند تک 6 وکٹیں حاصل کیں، اس طرح انہوں نے ایک ریکارڈ اپنے نام کیا جو انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے ہندوستانی باولر کا ہے۔
In Hyderabadi lingo, “Pasha pura #SriLanka ku khol diye” @mdsirajofficial #Siraj 🔥 🔥 🔥
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) September 17, 2023
محمد سراج کے شاندار مظاہرہ اور ٹیم انڈیا کی جیت کے بعد کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے حیدرآبادی انداز میں ایک ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’پاشاہ پورا سری لنکا کو کھول دیا‘۔