بی آر ایس رکن اسمبلی مینم پلی ہنمنت راؤ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں آج بی آر ایس کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب پارٹی کے تین سینئر رہنماؤں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ کانگریس کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’کانگریس کی عوامی مفاد سے متعلق پالیسیوں اور نظریہ سے متاثر ہوکر مینم پلی ہنمنت راؤ، ویمولا ویریشم اور مینم پلی روہت نے کانگریس صدر کھڑگے سے ملاقات کرکے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

ملکاجگیری کے ایم ایل اے مینم پلی ہنمنت راؤ نے کہا کہ میں عوامی آدمی ہوں، میں ہمیشہ عوام کے ساتھ ہوں اور میں نے عوام کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام، کیڈر میرے ساتھ ہیں۔ مینم پلی ہنمنت راؤ نے تبصرہ کیا کہ کانگریس میں میرا سیاسی مستقبل بہت اچھا ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ ایک کارکن کے طور پر کانگریس پارٹی کی کامیابی کے لیے کام کریں گے۔ مینم پلی ہنمنت راؤ نے اپنے بیٹے اور دیگر متعدد رہنماؤں کے ساتھ کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں