حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے ریاست کے جونیئر کالجوں کے لیے دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ انٹر بورڈ کے مطابق کالجس کو دسہرہ کی تعطیلات صرف 7 روز کی ہوگی۔ بورڈ نے اعلان کیا کہ ریاست کے جونیئر کالجس کو دسہرہ کی تعطیلات 19 تا 25 اکتوبر تک رہیں گی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ میں اسکولوں کو دسہرہ کی تعطیلات 13 اکتوبر تا 25 اکتوبر تک رہیں گی۔


