اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 313 ہوگئی

غزہ میں حماس کے حملے کے جواب میں 313 فلسطینی اب تک اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں صیہونی فوجیوں سمیت 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ سینکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے ۔

حماس کے حملے کے جواب میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 313 فلسطینی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فلسطینی غزہ خالی کریں، حماس کے ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنایا جائے گا، اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت استعمال کرے گا، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے طاقت کے اس استعمال سے پہلے یہ نہیں بتایا کہ غزہ میں رہنے والے بیس لاکھ فلسطینی جائیں کہاں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں