انشاء اللہ ہم جلد ایک ساتھ مسجدالاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے، ایرانی صدر کی اسماعیل ہنیہ سے گفتگو

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فلسطینی مزاحمتی گروپوں حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ ایرانی صدر نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور اسلامی جہاد کے جنرل سیکرٹری زیاد النخالا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کی۔

ایرانی خبر رساں سرکاری ایجنسی ارنا کے مطابق ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں آپریشن طوفان الاقصیٰ کی تعریف کی اور کہا کہ مجاہدین نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے اندر اپنی کارروائیوں سے امت مسلمہ کا سر اونچا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم بہت جلد ایک ساتھ مسجدالاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں