Family suicide because of liabilities at kurmalhuda pond in Hyderabad
حیدرآباد میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا۔ شہر کے ایک مسلم خاندان نے کرمل گوڑہ میں واقع تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ مالی پریشانیوں و قرض کے بوجھ سے تنگ آکر مسلم جوڑے نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ انتہائی اقدام کیا۔
یہ واقعہ شہر کے مضافاتی علاقہ کرمل گوڑہ میں پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت، قدوس پاشا، اہلیہ فاطمہ، بیٹی، مہک اور فردوس کی حثیت سے کی گئی۔ یہ خاندان سنتوش نگر میں مقیم تھا۔ (ایک اور اطلاع کے مطابق یہ خاندان علاقہ ملک پیٹ میں رہائش پذیر تھا)
اطلاعات کے مطابق خاندان نے مبینہ طور پر کیڑے مار دوا پینے کے بعد تالاب میں چھلانگ لگادی تھی تاہم صبح میں ان کی لاشیں تالاب میں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔ اطلاع ملنے کے بعد ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں واقعہ پر پہنچ گئی اور چاروں کی لاشوں کو تالاب سے باہر نکالا اور مردہ خانہ منتقل کردیا۔
قدوس پاشا ایک ویلڈنگ کی دکان میں کام کیا کرتے تھے اور انہوں نے کچھ ہزار روپئے قرض حاصل کیا تھا۔
four of same family commit suicide in hyderabad