حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے۔ آج ریاست کے 4 آئی اے ایس اور 13 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا۔ سنٹرل الیکشن کمیشن نے آج چار کلکٹرز، 13 ایس پیز اور کمشنروں کے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند، ورنگل کے سی پی رنگناتھ، نظام آباد کے سی پی ستیہ نارائنا، کھمم کے سی پی وشنو واریر کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح رنگاریڈی کلکٹر ہریش، میڑچل کلکٹر اموئے کمار، یادادری کلکٹر ونے کرشنا ریڈی اور نرمل کلکٹر ورون ریڈی کا تبادلہ کیا گیا۔ تبادلے کیے گئے 13 پولیس افسران میں سے 9 نان کیڈر ہیں۔ مرکزی الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد ریاست کے اعلیٰ حکام میں سنسنی پھیل گئی۔
ای سی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکرٹری، محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹر اور کمرشل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر کے تبادلے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ ایکسائز اینڈ کمرشل ٹیکسز کے لیے اسپیشل سیکرٹریز تعینات کرنے کا حکم دیا۔


