سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان نے اسرائیل کی غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری پر خاموش رہنے والوں کے نام اہم بیان جاری کر دیا۔ عامر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطینیوں کے حق میں بیان جاری کیا کہ کیریئر میں چیمپئن بن کر ہمیشہ شہرت اور اثر و رسوخ کا مثبت تبدیلی کیلیے استعمال کیا، سوچ کے اظہار اور مظلوموں کیلیے کھڑا ہونے سے کبھی نہیں ڈرا۔
My entire career, my aim was to become a champion and use my fame and influence to make a positive change in the world. I’ve never been scared to speak my mind and stand up for the down trodden.
Recently when Ukraine was attacked by Russia, I personally flew to Poland to support…
— Amir Khan (@amirkingkhan) October 12, 2023
سابق عالمی باکسر نے کہا کہ یوکرین پر حملہ ہوا تو میں مہاجرین کی مدد کیلیے پولینڈ گیا تھا، بہت سے لوگوں نے یوکرین میں ظلم و بربریت پر لب کشائی کی، اب فلسطین میں ابھرتی ہوئی صورتحال کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ عامر خان نے کہا کہ فلسطین پر بہت سے دوستوں اور ساتھیوں کو خاموش دیکھ رہا ہوں مگر کیوں؟ واضح ہے کہ لوگ فلسطین کیلیے حمایت کا اظہار کرنے سے خوف زدہ ہیں۔
اپنے بیان میں عامر خان نے کہا کہ فلسطینیوں کی زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں، دنیا یہ یاد رکھے گی کہ کون اس معاملے پر بولا اور کس نے چپ سادھ لی، خدا یاد رکھے گا کہ کون خاموش رہا جب معصوم مسلمانوں کا خون بہایا گیا۔