حیدرآباد میں ’فلسطین زندہ باد، اسرائیل ڈاؤن ڈاؤن‘ کے نعرے، یونیورسٹی طلبا کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے بشیر باغ میں یونیورسٹی طلبا کی جانب سے اسرائیلی بربریت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ طلبا نے احتجاج کے دوران پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے تحریر تھے۔

احتجاجی مظاہرین میں اکثریت غیرمسلم طلبا کی تھی۔ حیدرآباد کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبا نے آج فلسطین کی حمایت میں حیدرآباد کے بشیر باغ میں پرامن انداز میں مظاہرہ کیا۔ طلبا نے بشیر باغ میں واقع امبیڈکر مجسمہ کے قریب جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبا نے ہندوستانی حکومت سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی۔
حیدرآباد پولیس نے فلسطین کی حمایت و اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو حراست میں لے لیا۔ بشیر باغ میں امبیڈکر مجسمہ کے پاس طلبا برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ طلبا کے گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ پر اسرائیل کی بمباری کی مذمت میں نعرے لگائے۔ طلباء نے پلے کارڈز کے ساتھ مظاہرہ کیا جس میں فلسطین زندہ باد، اسرائیل ڈاون ڈاون کے نعرے تحریر تھے۔ نعرے لگانے والے مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو پولیس گاڑی میں دوسرے مقام کو منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں