صیہونی جارحیت میں 583 بچوں سمیت 1800 سے زائد فلسطینی شہید، اسرائیل کا شہریوں کو غزہ چھوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم، حماس کا علاقہ نہ چھوڑنے کا اعلان

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ساتویں روز بھی جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 ہوگئی ہے جب کہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں شہید 1800 فلسطینیوں میں سے 583 معصوم بچے ہیں ۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں زخمیوں کی تعداد 6 ہزار 388 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسی دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی خالی کرنے کے 24 گھنٹے کی مہلت پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں پمفلٹس پھینکے ہیں جن میں لکھا ہے کہ اپنےگھرفوری چھوڑ دو اور غزہ کےجنوب میں چلےجاؤ۔

اس پر حماس نے غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے بیان میں ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی 1948 کی طرح دوبارہ مہاجرین نہیں بنیں گے، غزہ کے شہریوں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش ہورہی ہے۔

دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اس کی فوج کو نیست ونابود کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں