غزہ کا محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی: امریکی صدر نے اسرائیل کو خبردار کردیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کا دوبارہ محاصرہ کرنے کا اقدام ایک ”بڑی غلطی“ ہوگا۔ حماس کے اسرائیل پر حملے کو ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد بھی مشرقی وسطٰی میں کشیدگی جاری ہے، غزہ میں جوابی کارروائی کے لیے اسرائیل زمینی حملے کی تیاریاں کررہا ہے۔ سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹس کو دیے جانے والے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ حماس اور دیگر شدت پسند عناصر فلسطینی لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔

اتوار کی رات کو دیے انٹرویو میں بائیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں یہ غزہ کا محاصرہ کرنا اسرائیل کی غلطی ہوگی، شدت پسندوں کا تعاقب کرنا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں