حیدرآباد (دکن فائلز) سابق وزیر کونڈا سریکھا ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئیں۔ راہل گاندھی کی ریلی کے دوران سریکھا کی اسکوٹی نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں سریکھا کو معمولی چوٹیں آئیں۔ حادثہ کے بعد کانگریس کارکنوں نے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
بھوپال پلی میں راہول گاندھی کی بس یاترا کے سلسلہ میں ایک بائک ریلی بھی نکالی گئی جس میں کونڈا سریکھا نے حصہ لیا تھا۔ ریلی کے دوران سریکھا نے خود بائیک چلائی۔ اس دوران بائیک کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہوگئیں۔ فی الحال سریکھا ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق کونڈا سریکھا کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔


