غزہ ہولوکاسٹ جاری: اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے بڑھ گئی

میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جس کے بعد شہداء کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 13 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 2 گھروں پر اسرائیلی بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینیوں کو غزہ کی بندرگاہ کے قریب بھی نشانہ بنایا۔

نوصائرت کے علاقے میں مسجد پر بمباری کی گئی جس سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ دیر البلاح میں گھر پر بمباری سے بھی مزید 10 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد ملبے تلے دب گئے۔ تازہ بمباری کے نتیجے میں شہداء کی تعداد3500 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ آج فجر کے وقت رفح میں ایک ہولناک قتل عام کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 31 شہید ہوئے۔ ان میں سے 15 بریکہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ 6 حسونہ خاندان سے اور 10 ضھیر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

 سات اکتوبر سے اب تک اس جارحیت میں 3500 سے زائد شہید، 12000 سے زائد زخمی، 10 لاکھ افراد بے گھر اور ہزاروں رہائشی یونٹس کی تباہی ہو چکی ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں