اسرائیل کی مسلسل حمایت پر امریکی انتظامیہ میں بھی پالیسی فیصلوں کے خلاف آواز اٹھنے لگی، امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار جوش پال نے بائیڈن کی غزہ پالیسی پر استعفیٰ دے دیا۔
اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی پر اعتراض کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار جوش پال کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی ایک فریق کی اندھادھند حمایت غیرمنصفانہ اور تباہ کن ہے جو امریکی اقدار کے خلاف پالیسی فیصلوں کا سبب بن رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جوکچھ ہو رہا ہے اسے وہ بدل نہیں سکتے تھے، اس لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،گزشتہ 10 رو ز سے صورت حال دیکھ رہے تھے اور خود کو بےاختیار محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نےکہا کہ امریکی نظام میں ٹھوس اختلاف رائےکی کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہی چیز انہیں اس فیصلےکی طرف لےگئی، محکمہ خارجہ کے بہت سے ساتھیوں نے میرے لیے حمایت کے جذبات کا اظہا کیا ہے۔