فلسطینی کاز کےلئے انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ کا 28 اکتوبر کو اہم اجلاس

حیدرآباد (پریس نوٹ) انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے ’’فلسطینی کاز کے لیے یکجہتی کی تحریکوں کی اہمیت کے بارے میں پینل ڈسکشن، جنگ بندی کا مطالبہ ،غزہ میں آگ اور اسرائیل حماس تنازعہ کا خاتمہ، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے جاری رہنے کے ساتھ ہی انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جارہا ہے، مظلوموں اور قابض طاقت کو برابری کی بنیاد پر نہ کھڑا کیا جائے اور فلسطینیوں کے آزاد ریاست کے جائز حق کو تسلیم کیا جائے‘‘ پر 28؍ اکتوبر2023 کو صبح 11:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک زمریس آڈیٹوریم اور بینکوئٹ ہال، وجئے نگر کالونی ،حیدرآباد میں اجلاس منعقد ہوگا۔

اس اجلاس کے مہمان مقررین میں ایرانی قونصلیٹ جناب مہدی شارخی، مولانا جعفر پاشا قبلہ، مولانا تقی رضا عابدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دانشوران ریٹائرڈ جسٹس چندر کمار ہائی کورٹ تلنگانہ، پروفیسر انور خان، سینئر صحافی و سابقہ صدر ایچ یو جے جناب محمد ریاض احمد‘ جناب عثمان الہاجری، جناب محمد شکیل ایڈوکیٹ صدرمسلم لیگ ، سینئرصحافی شوکت حمید صاحب، جناب صوفی محمد خیر الدین قادری، جناب یوسف بیگ ‘مسعود بیگ ‘ صلاح الدین پرویز اور دیگر شامل رہیں گے۔ اجلاس انشاء اللہ دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ ہم آپ سے اور عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں