حیدرآباد (دکن فائلز) الیکشن کمیشن نے کریمنگر کلکٹر گوپی اور پولس کمشنر سبارائیڈو کے تبادلے کا حکم دیا، جس کے بعد چیف سکریٹری نے اس سلسلہ میں حکم جاری کیا۔
تلنگان میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں مرکزی الیکشن کمیشن نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ کریم نگر ضلع کلکٹر اور پولیس کمشنر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری نے جمعہ کو کلکٹر گوپی اور پولس کمشنر سبارائیڈو کے تبادلے کا حکم جاری کیا۔
تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے۔


