تلنگانہ اسمبلی انتخابات کےلئے اعلامیہ جاری، انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کےلئے آج اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے بعد ریاست میں انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ 3 نومبر تا 10 نومبر پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی جبکہ 13 تاریخ کو کاغذات نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی اور نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہوگی۔

ریاست بھر میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور نتائج کا اعلان 3دسمبر کو کیا جائے گا۔ ریاست میں 119 اسمبلی حلقوں کےلئے ووٹنگ ہوگی جبکہ 3.17 کروڑ افراد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ریاست بھر میں قائم 35356 پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کےلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں