مجلس نے حلقہ جوبلی ہلز کے امیدوار کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے آج تلنگانہ اسمبلی انتخابات کےلئے اپنے ساتویں امیدوار کا اعلان کردیا۔ حلقہ جوبلی ہلز کےلئے مجلس نے شیخ پیٹ کارپوریٹر محمد راشد فراز الدین کو پارٹی امیدوار بنایا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں 6 حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ بہت جلد دیگر دو حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا جن میں حلقہ راجندر نگر اور بہادر پورہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں